نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل فیصلے کی مصدقہ نقول ملنے کے بعد دائر کی جائے گی


ویب ڈیسک September 19, 2018
نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل فیصلے کی مصدقہ نقول ملنے کے بعد دائر کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل ہونے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرجاوید اقبال کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا جس میں نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں اپیل نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرنے کے حوالے سے فیصلے کی مصدقہ نقول ملنے کے بعد دائر کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کی اور احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں