بزنس کمیونٹی کوسول ایوارڈزکیلیے منتخب کرنے کاخیرمقدم

صنعتکاربرادری کے رہنمائوںنے کہاکہ سرکاری اعزازسے ان لوگوںکی خدمات کااعتراف کیاگیا ہے۔


PPI August 16, 2012
صنعتکاربرادری کے رہنمائوںنے کہاکہ سرکاری اعزازسے ان لوگوںکی خدمات کااعتراف کیاگیا ہے۔ فوٹو فائل

WASHINGTON: تاجراورصنعتکاربرادری نے حکومت کی جانب سے سول ایوارڈزکیلیے بزنس کمیونٹی میںسے لوگوںکے انتخاب کے فیصلے کوسراہاہے،کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے پیٹرن ان چیف ایس ایم منیر،چیئرمین احتشام الدین،صدرآل کراچی انڈسٹریل الائنس میاںزاہدحسین،وائس چیئرمین حشام اے رزاق،طارق ملک اورمعروف صنعتکارجوہرعلی قندھاری نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان،سی پی ایل سی کے سربراہ احمدچنائے۔

سینئربینکرشجاعت علی بیگ اورچیئرمین پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کویوم آزادی پاکستان کے موقع پرتمغہ امتیازملنے پرمبارکبادپیش کی ہے،صنعتکاربرادری کے رہنمائوںنے کہاکہ سرکاری اعزازسے ان لوگوںکی خدمات کااعتراف کیاگیااوربزنس کمیونٹی ایسے لوگوںکی حوصلہ افزائی کرے گی جومعاشرے اورمعیشت کی بہتری کیلیے کام کررہے ہیں،انھوںنے کہاکہ ڈاکٹرعشرت العبادسب سے زیادہ عرصے گورنرسندھ رہنے والی شخصیت ہیںاورسندھ بالخصوص کراچی کیلیے ان کی خدمات پرہم انھیںخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں