ابھیشیک بچن کی فلم ’من مرضیاں‘ مشکلات کا شکار

فلم ’من مرضیاں‘ میں ابھیشیک بچن 2 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔

فلم سازوں نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو نقصان پہنچایا ہے،سکھ برادری۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی نئی فلم 'من مرضیاں' ریلیز کے چند روز بعد ہی قانونی شکنجے میں پھنس گئی۔

انوراگھ کاشیاپ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ابھیشیک بچن 2 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں تاہم فلم اُن کے مداحوں کے دلوں میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکی جس طرح اُمید کی جارہی تھی جب کہ فلم کی ناکامی کا غم ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ بھارتی سکھ برادری نے فلم کے سامنے ایک اور دیوار کھڑی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ برادری نے مقبوضہ کشمیر کے ہائی کورٹ میں فلم 'من مرضیاں ' کے ہدایتکار انوراگ کاشیاپ کے خلاف درخواست دائر کی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ فلم میں ابھیشیک کو کئی بار پگڑی اُتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جوکہ سکھ مذہب کی تضحیک ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کا ابھیشیک کی فلم دیکھ کر رد عمل دینے سے انکار

سکھ برادری نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ فلم سازوں نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو نہ صرف مجروح کیا بلکہ انہوں نے سکھوں کے اصولوں کو بگاڑنے کی بھی کوشش کی ہے جب کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی کئی فلموں میں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ابھیشیک بچن کی فلم ''من مرضیاں'' کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے علاقے میں اس فلم کی نمائش کی بھرپور مخالفت کریں گے اور دنیا بھر میں موجود سکھوں سے درخواست بھی کرتے ہیں کہ سب متحد ہوکر اس فلم کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔
Load Next Story