سوپ انڈسٹری کوبلاتعطل گیس فراہم کی جائےشیخ الیاس
لوڈشیڈنگ سے صنعتیںبند،بیروزگاری کی شرح میںاضافہ ہورہاہے،چیئرمین سوپ مینوفیکچررز
مقامی سوپ انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیوں کوامن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال،فیصل آباد،اسلام آباد اوردیگر شہروں میں بجلی وگیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے مفلوج کردیاہے اوران نامساعد حالات کی وجہ سے اسلام آباد صنعتی زون میں متعددسوپ انڈسٹریز بند ہوگئی ہیں،یہ بات پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد الیاس نے کہی۔
انھوںنے کہاکہ صنعتوں کی بندش اور پیداواری سرگرمیاں معطل رہنے کے باعث نہ صرف صنعتکار متاثرہورہے ہیں بلکہ مزدوروںکی بے روزگاری کے حجم میں اضافہ ہوگیاہے اوربرآمدی آرڈرز کے علاوہ مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے مطلوبہ مقدار میں صابن سازی نہیںہوپارہی ہے،انھوں نے بتایاکہ گیس وبجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف آئے دن عوامی احتجاج کے باوجود وفاقی حکومت اس دیرینہ مسلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،شیخ محمد الیاس نے بتایا کہ فیصل آباد، اسلام آباد ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں قائم صابن سازی کی صنعتیں سب سے زبوں حالی کا شکار ہیں،
یوں محسوس ہوتا ہے کہ کہ وزارت پیٹرولیم اور پانی و بجلی نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کابیڑا اٹھا رکھا ہے ان وزارتوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے موجودہ حکومت صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد کھو چکی ہے،صنعتوں کاپہیہ تسلسل کے ساتھ نہیں چل رہا ہے اور معیشت زوال پذیری کی جانب گامزن ہے،انھوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صابن سازی کی مقامی صنعتوں کی بقا کیلیے بجلی اور گیس اتھارٹیزکوپابندکریں کہ وہ صنعتی پہیہ چلانے کیلیے بلا رکاوٹ سپلائی یقینی بنانے کا ہنگامی پلان ترتیب دیں۔