جاپانی موٹر سائیکل ساز ادارہ کراچی میں پلانٹ لگائے گا

ابتدائی طور پر سالانہ 125سی سی کی22ہزارموٹر سائیکلیں تیار کی جائینگی،جاپانی سفارتکار


این این آئی June 03, 2013
ابتدائی طور پر سالانہ 125سی سی کی22ہزارموٹر سائیکلیں تیار کی جائینگی،جاپانی سفارتکار۔ فوٹو: فائل

جاپانی موٹر سائیکل ساز ادارہ کراچی میں 15 کروڑ ڈالر کے پلانٹ پر کام کا آغاز دو ماہ بعد شروع کریگی ۔

جاپانی سفارت کار ذرائع کے مطابق اس پلانٹ کی ابتدائی سالانہ پیداواری گنجائش 22 ہزار 125 سی سی موٹر سائیکلیں ہوں گی جبکہ اس گنجائش کو 3 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک بڑھایا جائیگا۔



سفارت کار ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم میں50 ایکڑ زمین پر اس پلانٹ کی تعمیر ہو گی۔ یہاں سے موٹر سائیکلیں ایکسپورٹ بھی کی جائیں گے، امکان ہے کہ وقت پر تعمیر شروع ہونے کی صورت میں 18 ماہ میں پلانٹ مکمل اور جنوری 2015 سے پیداواری عمل شروع ہو جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں