آؤٹ نہیں ہوئی وقفے وقفے سے کام کرتی ہوں مادھوری

مادھوری نے کہا کہ لفظ کم بیک سن کر انھیں حیرت ہوتی ہے.


Net News June 03, 2013
مادھوری نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ لوگ ان کی آنے والی دو فلموں گلاب گینگ اور ڈیڑھ عشقیہ کو ان کی کم بیک فلمیں کیوں کہہ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی ڈانس کوئین و اداکار مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اپنے پلان کے حساب سے کام کر رہی ہیں اور نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں۔

مادھوری نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ لوگ ان کی آنے والی دو فلموں گلاب گینگ اور ڈیڑھ عشقیہ کو ان کی کم بیک فلمیں کیوں کہہ رہے ہیں۔ مادھوری نے کہا کہ لفظ کم بیک سن کر انھیں حیرت ہوتی ہے کیونکہ وہ تو کبھی بالی وڈ سے آؤٹ ہوئی ہی نہیں تھیں بلکہ اپنے ایک پلان کے تحت وقفے وقفے سے کام کرتی رہی ہیں۔



واضح رہے کہ 46 سالہ مادھوری کی 2002 میں فلم دیوداس اور 2007 میں آجانچ لے کے بعد اس سال دو فلمیں ریلیز ہونگی۔اس دوران وہ مسلسل ٹی وی شوز پر نظر آتی رہی ہیں جب کہ گلاب گینگ کے بارے میں اداکار نے کہا کہ اس فلم میں لڑائی، ڈانس، گلوکاری تقریبا ہر چیز انھوں نے خود کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔