پاکستان میری زندگی ہے اسے چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتی میرا

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستان کی بدولت ہے


June 03, 2013
اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستان کی بدولت ہے. فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے میں کسی اور ملک میں شہریت کی خواہش مند نہیں ہوں' کچھ لوگوں کا کام ہی مجھے بدنام کرنا ہے جو ہر وقت میری بدنامی کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ لیتے ہیں مگر میں ایسے لوگوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستان کی بدولت ہے اور اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر کسی اور ملک کی شہریت لے رہی ہوں تو یہ بات کسی صورت درست نہیں بلکہ میرے خلاف ہونیوالے جھوٹے پراپیگنڈے کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میری جند جان ہے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔