خطے میں پاکستان میں افراط زر کی شرح سب سے کم ہےراجہ اشرف

یہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کی طرف ایک اشارہ ہے, وزیر اعظم


APP August 16, 2012
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف فوٹو فائل

وزیر اعظم نے بدھ کو کہا"پاکستان میں اس پورے خطے کی نسبت،افراط زر کی شرح سب سے کم ہے"۔

پی پی اے ایف کے چیف ایکزیکٹو،قاضی عظمت عیسیٰ سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا"کابینہ نے آج بتایا کہ ملک میں افراط زر کی شرح ایک ہندسے میں آگئی ہے"۔

انھوں نے کہا"یہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کی طرف ایک اشارہ ہے"۔

اس ملاقات میں پی پی اے ایف کےسی ای او نے ملک کے دور دراز،اور پسماندہ علاقوں میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے، تنظیم کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں وزیر اعظم کو مطلع کیا.

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے،عظمت عیسیٰ نے کہا"رپورٹ میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے، سب سے محفوظ بتایا گیا ہے،جس سے ملک میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس سے نہ صرف روزگارکےمواقع فراہم ہونگے،بلکہ غربت بھی کم ہوگی"۔

وزیر اعظم نےغربت کے خلاف پی پی اے ایف کی کوششوں کی تعریف کی، اورسی ای او سے فنڈ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے بارے میں پوچھا۔

انہوں نے پی پی اے ایف منصوبوں پرعملدرآمد کے لئے،حکومت کی مدد اور تعاون کا بھی یقین دلایا.

ملاقات کے دوران وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سینئر حکام بھی موجود تھے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں