عامر خان پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ ملتوی ہوگئی

برطانوی باکسر کی مصروفیات کے باعث مقابلوں کو ری شیڈول کیا جائے گا۔


Sports Reporter September 20, 2018
برطانوی باکسر کی مصروفیات کے باعث مقابلوں کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں شیڈول عامرخان پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ ملتوی ہوگئی۔

رواں سال 22 جون کو کراچی میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی چیمپئن باکسرعامر خان نے ملک میں کھیل کے فروغ اور نوجوان باکسرز کو سامنے لانے کے لیے 28 سمتبر سے 3 نومبر تک سپر باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے ہونے والی لیگ کے مقابلے لاہور میں ہونے تھے جن میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی ٹیموں نے حصہ لینا تھا۔ہرٹیم میں 2 خواتین باکسرز سمیت 10 باکسر ز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔

لانچنگ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پختوانخوا وارئیرز کی اونر شپ قبول کی تھی۔وسیم اکرم ملتان نوابز کے ساتھ وابستہ ہوئے تھے۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فیصل آباد فالکنز کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا۔ اداکار فہد مصطفیٰ کراچی کوبرا کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق عامر خان کی ذاتی مصروفیات اور اگلے مقابلے کی تیاری کیساتھ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے لیگ سے لاتعلقی اور دوسرے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے مقابلوں کواب ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب نومبر، فروری یا مارچ میں کروانے کی تجویز پرغورکیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں