گوجرخان میں رکشا کو راستہ نہ دینے پر 3 افراد قتل

2 زخمی،بوچیال میںرکشہ سوارملزمان نے ٹریکٹرٹرالی روک کرفائرنگ کردی۔


Numainda Express September 20, 2018
قصبہ پنڈروہ میں خاوند سے ناراض ہوکر میکے آنے والی بہن کوبھائی نے ماردیا۔ فوٹو: فائل

گوجرخان کے نواحی قصبات بوچیال اور پنڈورہ میں خاتون سمیت چار افراد کوفائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیاگیا۔

نواحی قصبہ بوچیال کے رہائشی نعیم اختر ولد مہربان خان نے پولیس کودرج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ وہ جمیل احمد ولد بشیر احمد، نوید احمد ولد نذیر احمد،فضل کریم ولدمہربان خان ،شکیل احمدولد بشیراحمد ،بشیر احمد ولد حیدرزمان کے ہمراہ ٹریکٹرٹرالی میں اپنی زمینوں کی طرف جارہے تھے کہ پیچھے سے محمدرزاق عرف وسیم ، نوید احمداورامیر اکبر ساکنائے ڈھوک کھوکھراں رکشے میں سوار آئے جنھوں نے رکشا ٹرالی کے آگے لگا کرگالی گلوچ شروع کردی کہ تم نے ہمیں پہلے گزرنے کے لیے رستہ کیوں نہ دیا اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر جمیل احمد، نوید احمد اورفضل کریم جاں بحق ہوگئے جبکہ میں اور شکیل احمد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع پر پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس تھانہ گوجرخان نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ادھرنواحی قصبہ پنڈروہ میں حبیب نامی شخص نے اپنی بہن ع کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ع خاوند سے ناراض ہوکرمیکے آئی جسے حبیب دوبارہ سسرال چھوڑ کر آیا گزشتہ روزوہ پھر ناراض ہوکراپنے ماموں کے گھر آگئی جس پرحبیب نے طیش میںآکرماموں کے گھر جاکر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔