زمین پر با اثر افراد کے قبضے کیخلاف شہری کا مظاہرہ

مختیار کار ڈیپلو دفتر کا عملہ بھی ملزمان سے مل گیا ،انصاف دلایا جائے،اللہ ڈنو پاڑو


Nama Nigar June 03, 2013
مختیار کار ڈیپلو دفتر کا عملہ بھی ملزمان سے مل گیا ،انصاف دلایا جائے،اللہ ڈنو پاڑو. فوٹو: فائل

زمین پر بااثر افراد کے قبضے کیخلاف نوکوٹ کے نواحی گاؤں بوڈھو خان چانڈیو کے رہائشی 70 سالہ اللہ ڈنو پاڑو نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ ڈیپلو کی دیھ بلیاری میں جھپیو کے مقام پر ان کے آباو اجداد کی 17 ایکڑ زرعی زمین پر علاقے کے بااثر افراد عمر، بھٹیو اور حاجرہ نے قبضہ کر کے اسے زمین سے بے دخل کر دیا ہے۔

جس کی شکایت پرمحکمہ ریونیو کے اسسٹنٹ کمشنر تھرپارکر نے انکوئری کے لیے مختیارکار ڈیپلو کو حکم دیا۔ جس کے بعد انھوں نے اپنے تمام کاغذات اور درخواست مختیارکار ڈیپلو کی آفس میں جمع کروادیے تھے، جہاں مختیار کار ڈیپلو کے آفس کے ہیڈ منشی علی محمد چارو اور تپیدار نے ان کے مخالفین سے مبینہ ملی بھگت کر کے کاغذات ہی آفس سے گم کر دیے ہیں۔



جبکہ مخالفین اس کی جان کے دشمن ہو گئے ہیں۔ اس نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، کمشنر میرپور خاص اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر سے اپیل کی ہے کہ اس کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کروایا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں