کھپرو غلط انجکشن لگنے کے باعث 2 سالہ بچہ جاں بحق
والدین کا احتجاجی مظاہرہ، انصاف کی اپیل، اتائی کلینک چھوڑ کر فرار.
کھپرو کے نواحی علاقے میں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے 2 سالہ بچہ غلط انجکشن لگنے کے باعث دم توڑگیا، ورثاء کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی گاؤں محمد یوسف جانیہو میں 2 سالہ امتیاز ولد اللہ بخش بخار کی وجہ سے ہتھنگو میں واقع اتائی ڈاکٹر پہلاج مل کے کلینک پر لایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگا دیا جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور اس نے تڑپ تڑپ کر جان دی دے۔
بچے کے والد نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نے بخار میں ا نجکشن لگا دیا جسکے نتیجے میں بچہ دم توڑ گیا، انھوں نے محکمہ صحت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اتائی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اسکے خلاف کارروائی کی جائے، دوسری جانب اتائی اپنا کلینک بند کر کے فرار ہو گیا۔