بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدیں بند

چمن کا باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ دو روز کے لیے بند کیا گیا ہے
سرحد کی بندش سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کی گئی ہے فوٹو: فائلسرحد کی بندش سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کی گئی ہے فوٹو: فائل

سرحد کی بندش سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کی گئی ہے فوٹو: فائل

محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کو دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔


9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی جب کہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغنستان اور ایران سے ہر قسم کی زمینی آمد ورفت ہفتے کے روز سے دوبارہ معمول پر آجائے گی۔
Load Next Story