جعلی وارڈنز کی گواہی پر اصلی وارڈنز برطرف

سی ٹی او نے اپنے ہی محکمے کے اہلکاروں کا موقف سننا گوارہ نہ کیا


ویب ڈیسک September 20, 2018
اصلی وارڈنز کےخلاف انکوائری کےدوران جعلی وارڈنز دو مرتبہ وردی پہنے پکڑے گئے فوٹو : فائل

لاہور: سی ٹی او نے اپنے ہی محکمے کے اہلکاروں کا موقف سننا گوارہ نہ کیا اور جعلی وارڈنز کی گواہی پر اصلی وارڈنز کو برطرف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں فراست، ایوب اور محمداعظم نامی نوسرباز رات کے وقت ٹریفک وارڈن کی وردی پہن کر ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرتے رہے۔ پکڑے جانے پر جعلی وارڈنز نے الٹا اصلی وارڈنز پر الزام لگادیا کہ وہ انہی کی ایما پر کام کررہے تھے۔

معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی تو اس میں بھی جعلی وارڈنز کو مبینہ طور پر محکمے کی بھرپور حمایت حاصل رہی جب کہ اصلی وارڈنز کا موقف بھی نہ سنا گیا۔ اصلی وارڈنز کےخلاف انکوائری کےدوران جعلی وارڈنز دو مرتبہ وردی پہنے پکڑے گئے۔ اس حوالے سے تھانہ شیراکوٹ اور ساندہ میں جعلی وارڈنز کےخلاف دو مقدمات بھی درج ہیں۔ اس کے باوجود سی ٹی او نے عادی مجرم جعلی وارڈنز کی گواہی پر اصلی وارڈنز کو ہی فارغ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں