بائرن میونخ کی سیزن میں تیسری ٹرافی جرمن کپ بھی جیت لیا

ماریو گومز نے 2 جبکہ تھامس مولر نے ایک مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی۔


Sports Desk June 03, 2013
ماریو گومز نے 2 جبکہ تھامس مولر نے ایک مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ فوٹو: رائٹرز

SAINT PETERSBURG: چیمپئنز لیگ کی فاتح بائرن میونخ نے سیزن میں تیسری ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ٹیم نے جرمن کپ بھی جیت لیا، فائنل میں بائرن میونخ نے اسٹٹ گارٹ کو 3-2 سے شکست دی، برلن میں منعقدہ فیصلہ کن معرکے میں بائرن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسٹٹ گارٹ پر غلبہ پایا، ماریو گومز نے 2 جبکہ تھامس مولر نے ایک مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

حریف ٹیم کے دونوں گول مارٹن ہینرک نے اسکور کیے، جرمن ٹیم اس سے قبل بنڈس لیگا ٹائٹل اور گذشتہ ماہ 25 مئی کو ویمبلے میں بورسیا ڈورٹمنڈ کو مات دیکر چیمپئنز لیگ ٹرافی بھی جیت چکی ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جرمن کلب نے ایک سیزن میں تین ٹرافیاں اپنے نام کی ہیں، میونخ کے کوچ ہینکیز جوپ کیلیے ان کا الوداعی میچ یادگار ثابت ہوا، اگلے سیزن میں سابق بارسلونا کے کوچ پپ گورڈیولا میونخ کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں