قومی باکسنگ مڈل ویٹ میں درمحمد نے میدان مارلیا
چیمپئن شپ کے دوسرے دن لائٹ ویلٹر ویٹ میں قادر خان سرخرو، شیراز بھی کامیاب.
35 ویں قومی باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز نیوی کے باکسرز چھائے رہے۔
مڈل ویٹ کیٹیگری میں در محمد فاتح رہے،لائٹ ویلٹر ویٹ مقابلے میں قادر خان سرخرو ہوئے، لائٹ ویٹ میں میدان شیراز کے ہاتھ رہا، لائٹ فلائی ویٹ میں داؤد خان نے برتری ثابت کردی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں جاری قومی باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز نیوی کے باکسرز چھائے رہے، مڈل ویٹ کیٹگری میں آرمی کے ذوالقرنین نے پنجاب کے ذکاء اللہ کو پچھاڑ دیا، نیوی کے در محمد پی اے ایف کے مرزا اعظم علی کے مقابلے میں فاتح قرار پائے، لائٹ ویلٹر ویٹ کیٹگری میں پی اے ایف کے عدنان حسین نے آرمی کے گل زیب، خیبر پختونخواہ کے ایچ بلال نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے محمد فیاض کو مات دیدی۔
بلوچستان کے عبدالخالق نے فاٹا کے محد اشتیاق کو نیچا دکھایا، نیوی کے قادر خان اسلام آباد کے بلال خورشید کو زیر کرنے میں کامیاب رہے۔ لائٹ فلائی ویٹ مقابلے میں نیوی کے داؤدخان کو پی اے ایف کے عبید علی کے خلاف کامیابی ملی، فلائی ویٹ کیٹگری میں پی اے ایف کے عبدالوحید آرمی کے ساجد حسن کے مقابل فاتح رہے، لائٹ ویٹ میں نیوی کے شیراز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے محمد حسین، پنجاب کے عبدالرحمان نے فاٹا کے انور خان کو زیر کرلیا۔