عامر خان کا پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ آئندہ سال کروانے کا اعلان

نئی حکومت کی معاونت کے ساتھ پہلے سے بہتر اور بڑا ٹورنامنٹ منعقد کروائیں گے، عامر خان

سپر باکسنگ لیگ ملتوی کرنے پر معذرت خواہ ہیں، عامر خان فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملتوی ہونے والی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ آئندہ سال کروانے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کھیلوں کے فروغ میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے، فی الحال ایونٹ کو ملتوی کرنے پر معذرت خواہ ہیں لیکن نئی حکومت کی معاونت کے ساتھ پہلے سے بہتر اور بڑا ٹورنامنٹ کرواتے ہوئے ملک میں باکسنگ کو فروغ دیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ ملتوی

پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ 28 سمتبر سے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا، پنجاب اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں میزبان ٹیم کے ساتھ کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان،سیالکوٹ اور کوئٹہ کی ٹیموں کو حصہ لینا تھا لیکن بوجوہ اس کو ملتوی کردیا گیا،اب عامر خان نے اس کا انعقاد آئندہ سال کرنے کا عزم ظاہر کردیا ہے۔
Load Next Story