جعلی ویزے پر سعودیہ جانیوالے15افراد اور ٹریول ایجنٹ گرفتار

گرفتار افراد کا تعلق اندرون سندھ اور ڈیرہ غازی خان سے ہے، سہیل فیض.


Staff Reporter June 03, 2013
گرفتار افراد کا تعلق اندرون سندھ اور ڈیرہ غازی خان سے ہے، سہیل فیض۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے حکام نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سعودی عرب جانیوالے15افراد اور ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سعودی عرب جانیوالے15افراد کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے حکام نے گرفتار افراد کو جعلی ویزے پر بھیجنے والے ٹریول ایجنٹ کامران خورشید کو بھی گرفتار کر لیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایئر پورٹ امیگریشن سہیل فیض نے بتایا کہ گرفتار افراد فلائٹ نمبر WY-324 سے جعلی ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے، گرفتار ٹریول ایجنٹ کینٹ اسٹیشن کے قریب واقع سفیان انٹر پرائزز ٹریول ایجنسی پر کام کرتا ہے جبکہ سفیان انٹر پرائزز کا مالک اقبال شیخ نامی شخص ہے جو فرار ہو گیا ۔



گرفتار افراد کا تعلق اندرون سندھ اور ڈیرہ غازی خان سے ہے جو ملازمت کے سلسلے میں عمرے کے جعلی ویزے پر سعودی عرب جا رہے، گرفتار افراد نے ویزا لگانے کے لیے ٹریول ایجنٹ کو ڈھائی سے تین لاکھ روپے دیے ہیں، ایجنٹ نے گرفتار افرا کی دستاویزات میںرد وبدل کرکے جعلی ویزے لگوائے ہیں اور جعلی ویزے پر سعودی عرب جانیوالے افراد وہاں پہنچ کر فرار ہو جاتے ہیں جو ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |