قائداعظم ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے

واقعہ حبیب بنک اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان ڈرا ہونے والے میچ کے تیسرے روز پیش آیا


Muhammad Yousuf Anjum September 20, 2018
واقعہ حبیب بنک اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان ڈرا ہونے والے میچ کے تیسرے روز پیش آیا۔ فوٹو : فائل

قائداعظم ٹرافی کے میچ میں حبیب بینک اور لاہور وائٹس کے کھلاڑی الجھ پڑے جس پر میچ ریفری نے میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ کرکے معاملہ نمٹا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کے الجھنے کا واقعہ سامنے آنے پر عثمان صلاح الدین اور خرم شہزاد کو میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ کیا گیا ہے، واقعہ حبیب بینک اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان ڈرا ہونے والے میچ کے تیسرے روز پیش آیا۔

بینک کے باؤلر خرم شہزاد نے لاہور وائٹس کے عثمان صلاح الدین کو گیند دے ماری جس کے جواب میں ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین نے باؤلر پر بلا اٹھا لیا تھا، کھلاڑیوں اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کرا دیا اور بعد ازاں میچ ریفری عزیز الرحمان نے امپائرز کی سفارش پر دونوں کھلاڑیوں کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔













ذرائع کے مطابق عثمان صلاح الدین نے میچ ریفری کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل فیلڈنگ کے دوران ان کو اکساتے رہے۔ جس پر وہ جذبات میں آکر یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے، تاہم میچ ریفری کو اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے جس پر عمر اکمل کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔













تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں