سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ذرائع

سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی بھی تعمیر کرے گا یہ سٹی سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا، ذرائع


ویب ڈیسک September 20, 2018
وزیر اعظم نے بھارتی شرانگیزیوں پر بھی سعودی عرب کو اعتماد میں لیا (فوٹو : سوشل میڈیا)

سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے 15 ارب ڈالر کے پیکیج کی خواہش کا اظہار کیا جس کے جواب میں سعودی حکومت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ہوگئی ہے، یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل سٹی بھی تعمیر کرے گا یہ آئل سٹی گوادر میں سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا اس سے قبل آئل سٹی چین کو بنانا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفد نے بھارتی شر انگیزیوں کے بارے میں بھی سعودی عرب کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، سعودی عرب تیسرے شراکت دار کے طور پر سی پیک میں شامل ہوگا، سعودی عرب کے اقتصادی پارٹنر بننے سے بڑی سرمایہ کاری اس منصوبے سے پاکستان میں آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |