چیف جسٹس کا میانوالی جیل کا دورہ قیدیوں کے مسائل سنے

جسٹس افتخار چوہدری کی وکلا اورانتظامی عہدیداروں سے ملاقاتیں،مصروف دن گزارا.

کینال ریسٹ ہاؤس میں وکلا اور مختلف انتظامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے میانوالی سینٹرل جیل کادورہ کرکے حوالاتیوں اور قیدیوں کے مسائل سنے اور قیدیوں کی طرف سے بھجوائی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمرعطا بندیال، چیف سیکریٹری و سیکریٹری داخلہ پنجاب شاہدخان، سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عارف ندیم، سیکریٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق، آئی جی پولیس پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران نے میانوالی پہنچنے پر چیف جسٹس کا استقبال کیا۔




پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انھیں گارڈآف آنر اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے اتوارکو میانوالی میں مصروف دن گزارا اورکینال ریسٹ ہاؤس میں وکلا اور انتظامی عہدیداروں نے ان سے ملاقاتیں کیں۔
Load Next Story