صدرزرداری اورالطاف حسین میں رابطہ ملکی صورتحال پرگفتگو
الطاف حسین کاگورنرسندھ ودیگرشخصیات کواعزازات سے نوازنے پرصدرسے اظہارتشکر
MOSUL:
صدرآصف زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہواہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال،ملکی وبین الاقوامی حالات اورباہمی دلچسپی کے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔
الطاف حسین نے صدرزرداری کوجشن آزادی اورعمرے کی مبارکباددی۔صدرزرداری نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کیلیے نیک جذبات کااظہارکیا۔ صدرنے ملک میں جمہوریت کی بقاکیلیے الطاف حسین کے کردارکوسراہا ۔ الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ ملک کے استحکام،جمہوریت کی بقااورعوام کے مسائل کے حل کیلیے مشترکہ جدوجہدجاری رہے گی ۔الطاف حسین نے گورنرڈاکٹرعشرت العبادسمیت پاکستان کیلیے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کوقومی اعزازات سے نوازنے پرصدرمملکت کاشکریہ اداکیا۔