نوازشریف امریکا سے مذاکرات کریں ورنہ ڈرون گرائیں سراج الحق
مفت علاج،تعلیمی اصلاحات،یکساں احتساب وروزگارکی شرائط پرحکومت میں آئے.
مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے سینئروزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ آبائی گائوں ثمرباغ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جلسے سے خطاب میں ان کاکہنا تھاکہ دیرلوئرکے عوام نے جماعت اسلامی کوکامیاب کراکے ہمارے سرفخرسے بلند کردیے ہیں۔ ہم بھی عوام کی توقع کے عین مطابق اپنے وعدے من وعن پورے کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ کرپشن سے پاک حکومت، اسپتالوں میں مفت علاج، تعلیمی اصلاحات، اینٹی کرپشن یونٹ کاقیام، ہرکسی کا احتساب اور نوجوانوںکو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی شرائط پر حکومت میں شامل ہوئے۔
انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف جیسی قوم کی خیرخواہ پارٹی سے حکومتی اتحادکے بعد عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ عوام دوست بجٹ پیش کیاجائے گا۔ ڈرون حملے ملکی، بین الاقومی اصولوںکی مکمل خلاف ورزی ہے۔ میں نوازشریف سے باربار اپیل کرچکا ہوںکہ ڈرون حملے رکوانے کے لیے امریکا سے مذاکرات کریں اور اگر وہ متفق نہ ہوں تو ڈرون طیارے مارگرائیں۔ سراج الحق نے اوورسیزپاکستانیوں کے حقوق کے لیے جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزرا کے حلف اٹھانے کے بعد اس مسئلے کو حل کرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔