کابینہ اجلاس کیلیے لفٹ نہ کرانے پر وزرائے مملکت سراپا احتجاج

صدرسے بات کرنے کا فیصلہ، اجلاس میں نہیں بلانا تو استعفے لے لیں، وزرائے مملکت


صدرسے بات کرنے کا فیصلہ، اجلاس میں نہیں بلانا تو استعفے لے لیں، وزرائے مملکت . فوٹو اے ایف پی

وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بدھ کے روز بھی وزرائے مملکت کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس پر وزرائے مملکت نے شدید ردعمل کا اظہارکیا۔ وزرائے مملکت نے معاملہ صدر مملکت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بعض وزرائے مملکت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ وزیراعظم پرویزاشرف دانستہ وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں،ہمیں وزیراعظم کے اس اقدام پرشدید تشویش ہے۔ ایک وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں کابینہ کے فیصلوں میں شریک نہیںکرنا توہم سے استعفے ہی لے لیں، ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں پھر بھی امتیازی سلوک برتاجارہا ہے۔

ادھر کابینہ ڈویژن کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ وزرائے مملکت کو کابینہ میں مدعو کرنا ضروری نہیں ، وزرائے مملکت ہمیشہ خصوصی دعوت پر ہی شریک ہوتے ہیں ، ان کا احتجاج بلاجواز ہے ، رولز آف بزنس میں صرف وفاقی وزرا ہی شرکت کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |