سپریم کورٹ مشرف کیخلاف بغاوت کیس آج سنا جائیگا
پرویز مشرف کیخلاف غداری کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کیلیے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواستوں پر دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔
دو ہفتے کے التواکے بعدسابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔
پرویز مشرف کیخلاف غداری کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کیلیے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواستوں پر دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکلاء کی طرف سے جواب الجواب اور اٹارنی جنرل کا موقف سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ صادر کیا جائیگا۔ سپریم کورٹ کا 9رکنی لارجر بینچ ورکرز پارٹی کی آئینی درخواست پر زرعی اصلاحات کے بارے شریعت اپیلٹ بینچ کے فیصلے کو ری وزٹ کریگا۔
ادھر این این آئی کے مطابق سپریم کورٹ میںرواںہفتے مقدمات کی سماعت کیلیے 4بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ 9رکنی لارجر بینچ میمو کیس کی سماعت کریگا۔ حج کرپشن ، ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کی تقریر کیخلاف دائر درخواستوں، پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیرقانونی تعیناتیوں، اوقاف اراضی کی غیر قانونی فروخت، لاپتہ افراد سے متعلق کیس اور اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت بھی رواں ہفتے کی کازلسٹ میں شامل ہے۔