بلوچستان دھماکا فائرنگ پولیس افسر سمیت 12افراد جاں بحق
نیو سریاب میں دوگروہوں میںتصادم،پولیس وین پر حملہ، ملزمان28لاکھ روپے لے گئے
کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ اور بم دھماکے کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز اہلکار سب انسپکٹر اورپولیس کانسٹیبل سمیت12افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے حملہ آور پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کے28لاکھ روپے بھی لوٹ کر لے گئے، سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور سرکاری دفاتر پر راکٹ حملوں میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق بدھ کو نیو سریاب کے علاقے کلی زرین میں دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دوفراد ارباب اور عبداﷲ جاں بحق جبکہ دوبھائیوں حنیف اورمحمد بخش کے علاوہ فضل الرحمن یار محمد نذر احمد اورخدائے دوست زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، تصادم کی وجہ معمولی تکرار بتائی گئی ہے پولیس مزید کارروائی کررہی ہے، کوئٹہ کے علاقے بروری اے ون سٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے حساس ادارے کے اہلکار ادریس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے حملہ آور کا اپنا ہی ساتھی ماراگیا کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر ہوٹل میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے رات کو نماز تراویح کے بعد لوگ ہوٹل میں بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ پہلے سے نصب بم اچانک پھٹ گیا جس سے ایک شخص جان محمد جاں بحق،بشیراحمد، سمیع اﷲ شمس سلام، عامر خان اور مولا بخش زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کا تھا،خاران سے نمائندے کے مطابق بدھ کی شب نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
آواران سے نمائندے کے مطابق پولیس اہلکار اوتھل سے پولیس ملازمین کی تنخواہیں آواران لیکر آرہے تھے کہ برید کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر عبداﷲ اورکانسٹیبل اسرار احمد جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی غوث بخش کیشیئر طاہر کانسٹیبل حاکم کے علاوہ اعجاز اور احمد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ کے خوف سے جاں بحق ہوگیا حملہ آور پولیس ملازمین کی تنخواہوں کے28لاکھ روپے بھی لوٹ کر لے گئے۔
حب سے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد رمضان کو قتل کردیا اور فرارہوگئے چاغی سے نمائندے کے مطابق ماشکیل کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار خاتون ماہی بیگم جاں بحق اورشہوار زخمی ہوگیا اوستہ محمد سے نمائندے کے مطابق ایک شخص شہزاد نے سیاہ کاری کے شبے میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ حقمہ اور اس کے مبینہ آشنا نوروز کو قتل کردیا اور فرارہوگیا۔