پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں صرف 23 طیارے رہ گئے

بوئنگ737طیاروں کی کمی،6میں سے3طیارے فنی خرابی کے باعث بیڑے میں شامل نہیں

اندرون ملک اوربعض خلیجی سیکٹربھی متاثر، ذرائع، انتظامیہ مشکلات کاشکار،مسافرپریشان۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں صرف23طیارے رہ گئے۔

فضائی بیڑے میں مسلسل کمی سے انتظامیہ مشکلات سے دوچارجبکہ مسافروں کو بھی پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے،ماضی کی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے قومی ایئرلائن دیگرنجی ایئرلائنوںکے مقابلے میں سب سے کم طیارے رکھنے والی ایئرلائن بنتی جارہی ہے ،طیاروں کی فنی خرابیوں کی وجہ سے فضائی بیڑے میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، طیاروں کی کمی سے خلیجی ممالک سے اندرون ملک کے بیشترروٹس پر پروازوںکاحجم کم کردیاگیاہے جس سے قومی ادارے کی آمدن بھی شدیدمتاثرہوتی جارہی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں پرانے طیاروں کی وجہ سے خلیجی ممالک سمیت اندرون ملک کے متعددروٹس پرمسافروںکوپریشانی کاسامناہے،اس وقت قومی ایئرلائن کے مجموعی طورپر32طیارے شامل ہیں لیکن ان میں سے صرف23طیارے اپنی اڑان بھررہے ہیں۔




پی آئی اے انتظامیہ کو100 سیٹوں والے چھوٹے طیارے بوئنگ737کی شدیدکمی کاسامناہے فضائی بیڑے میں بوئنگ737طیاروںکی مجموعی تعداد6 تھی جواب کم ہوکر صرف 3رہ گئی،تین طیارے ناکارہ ہوگئے جبکہ اڑان بھرنے والے دیگر3بوئنگ طیاروں میں سے ایک طیارے کوروٹین چیکس پرجاناپڑتاہے اس طرح فضائی بیڑے میں بوئنگ 737کے صرف2 طیارے پروازکررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 32طیارے شامل ہیں ان میں سے صرف23طیارے اپنی اڑان بھرتے ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے 4ائیربسA.320کی خریداری کیلیے ٹینڈرزجاری کیے تھے تاہم ان طیاروں کی خریداری کا معاملہ اب نئی آنے والی حکومت پرمنحصرہوگا۔
Load Next Story