ددوچھہ اور چہان ڈیم بنانے کی تیاریاں شروع

چہان ڈیم چکری روڈ پر راجڑ گاؤں کے پاس بنایا جائیگا اس پر کل لاگت5ارب روپے آئیگی۔


Qaiser Sherazi September 21, 2018
چہان ڈیم چکری روڈ پر راجڑ گاؤں کے پاس بنایا جائیگا اس پر کل لاگت5ارب روپے آئیگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ضلع راولپنڈی کے شہریوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے2 نئے منی ڈیم چہان ڈیم اور ددوچھہ ڈیم بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

چہان ڈیم چکری روڈ پر راجڑ گاؤں کے پاس بنایا جائیگا اس پر کل لاگت5ارب روپے آئیگی اور اس سے حلقہ این اے59کے ڈھائی لاکھ گھرانوں کو روزانہ6ملین گیلن پانی سپلائی ہوگا،اس کی تعمیر کا آغاز اسی سال شروع ہوجائیگا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور ایم پی اے واثق قیوم آئندہ ہفتے اس ڈیم کی سائٹ کا دورہ کریں گے،ایم پی اے واثق قیوم نے ایکسپریس کو بتایا کے یہ ڈیم3سال کی ریکارڈ مدت 2021 میں مکمل کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔