کچھی برادری کے گھروں سے لیاری گینگ کاقبضہ ختم کرایاجائےمتحدہ

لیاری گینگ کے ملزمان نے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پرقبضہ کرکے مورچے بنالیے

پولیس ایکشن لینے کے بجائے اپنی مددآپ کے تحت کارروائی کامشورہ دے رہی ہے،رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے علاقے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پرلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے قبضوں کی سخت مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کچھی برادری کے گھروں پرقبضہ ختم کرایاجائے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے لیاری اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے کچھی برادری پرعرصہ حیات تنگ کررکھاہے،گزشتہ کئی دنوں کے دوران لیاری گینگ وارکے دہشت گرد،لیاری کے مختلف علاقوں میں کچھی برادری کے درجنوں افرادہلاک وزخمی کرچکے ہیں لیکن آج تک نہ تولیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی اورنہ ہی کچھی برادری کے افرادکوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاگیا۔




رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں لیاری گینگ وارکے دہشتگردوں کی قتل وغارتگری اور غنڈہ گردی کے باعث حاجی بچل روڈ، جونا کلری کچھی برادری کے درجنوں خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبورہوگئے تھے اوران دہشت گردوں نے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے گھروں پر قبضے کرکے وہاں مورچے قائم کرلیے ہیں،یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کچھی برادری کے گھروں پرلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کاقبضہ ختم کرانے کے بجائے کچھی برادری کو اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرنے کامشورہ دیا جارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے علاقے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وار کے قبضوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، کچھی برادری کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔
Load Next Story