یمن میں 50 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار

بچوں کی پوری نسل بم، بھوک اور مہلک مرض بیلو ڈیتھ جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہے، رپورٹ


INP September 21, 2018
بچوں کی پوری نسل بم، بھوک اور مہلک مرض بیلو ڈیتھ جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہے، رپورٹ. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ یمن میں 50 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساؔں ادارے کے مطابق بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی سے 50 لاکھ بچوں پر مشتمل پوری ایک نسل شدید غذائی قلت سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں ان پر موت کو خطرات منڈلارہا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی بچوں کی پوری نسل بم، بھوک اور مہلک مرض بیلو ڈیتھ جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہے، اتحادیوں اور باغیوں کے تنازع نے یمن کو انتہائی بد ترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، یمن کو خطرناک انسانی بحران کا بھی سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں