سرگودھا میں سفاک شخص نے بیوی اور 2 سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں کو قتل کردیا

تعفن پھیلنے پرپولیس کو اطلاع دی گئی، شوکت کا مہرین سے بچیوں کے باعث جھگڑا رہتا تھا۔


Numaindgan Express September 21, 2018
تعفن پھیلنے پرپولیس کو اطلاع دی گئی، شوکت کا مہرین سے بچیوں کے باعث جھگڑا رہتا تھا۔ فوٹو: فائل

سفاک خاوند نے 2سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں اور بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔

49 شمالی کی مہرین بی بی نے لیاقت کالونی کے رہائشی شوکت سے 2 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی جبکہ پہلے شوہر سے 2 جڑواں بیٹیاں بھی والدہ کے ہمراہ شوکت کے گھر رہائش پذیر تھیں۔

اہل خانہ کے مطابق میاں بیوی میں شادی کے فوراً بعد ہی 2 بیٹیوں کے باعث جھگڑا رہتا تھا۔ 2 روز قبل شوکت نے بیوی مہرین اقبال اور سوتیلی بیٹیوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے گھر کو باہر سے تالا لگا کر غائب ہوگیا۔

واردات کا انکشاف نعشوں سے تعفن اٹھنے پر ہوا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تالے توڑ کر لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیلیے بھجوادیں۔ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر طارق کے مطابق ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع پر آئی جی پنجاب محمد طاہر نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دریں اثنا نواحی علاقہ حلال پور میں رفیق کا کسی بات پر اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنے 3 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔