افغانستان بم دھماکے اور حملے امریکی فوجیوں سمیت 10ہلاک

اردگان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے وین الٹ گئی،خاتون اور بچے سمیت 5افراد چل بسے


APP June 03, 2013
اردگان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے وین الٹ گئی،خاتون اور بچے سمیت 5افراد چل بسے فوٹو: فائل

افغانستان میں بم دھماکوں اور حملوں میں امریکی فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔ اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے اردگان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے اور 10افراد خمی ہو گئے ۔



دوسری جانب مشرقی افغانستان میں طالبان جنگو اور غیر ملکی افواج کے درمیان براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی اور ایک افغان اہلکار ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری بھی ہلاک ہو گیا ۔ واضح رہے کہ ماہ مئی افغانستان میں غیر ملکی افواج کے لیے بھاری ثابت ہوااور گزشتے مہینے میں 26سے زائد غیر ملکی فوجیوں سمیت 150کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں