شان مسعود نے افغانستان کے اسپن اٹیک کو خطرناک قرار دیدیا

ہمیں اندازہ تھا کہ ایک میچ جیت کر سپر فور میں جگہ بنا سکتے ہیں لیکن اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں، اوپنر


Sports Reporter September 21, 2018
ہمیں اندازہ تھا کہ ایک میچ جیت کر سپر فور میں جگہ بنا سکتے ہیں لیکن اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں، اوپنر۔ فوٹو: فائل

لاہور: شان مسعود نے افغانستان کے اسپن اٹیک کو خطرناک قرار دیدیا۔

آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ کہ آج کے میچ میں راشد خان اور دیگراسپنرز کی موجودگی میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک چیلنج درپیش ہوگا، پاکستان کی طرح افغانستان نے بھی یواے ای میں کافی کرکٹ کھیلی ہے،کنڈیشز دونوں ٹیموں کیلیے یکساں ہوں گی، افغانستان نے تو سری لنکا کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا حالانکہ گزشتہ سال آئی لینڈرز نے ہمارے ساتھ سخت مقابلہ کیا تھا۔


شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ایک میچ جیت کر سپر فور میں جگہ بنا سکتے ہیں لیکن اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں، اگلے میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانا اور ٹائٹل جیتنا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کسی ایک میچ کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھانا درست نہیں، فخر زمان اور امام الحق مسلسل بہترین کھیلتے آئے ہیں، اوپنرز نے گزشتہ سیریز میں کئی ریکارڈز بنائے، فخرزمان کی کارکردگی بھی شاندار ہے، امام الحق نے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 سنچریز بنائیں،وہ پہلی بار بھارت کیخلاف کھیل رہے تھے، ہوسکتا ہے کہ اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے ہوں، پاکستان 280 رنز بناکرمیچ جیت سکتا تھا لیکن بھارتی بولرز نے ہمیں غلطیوں پر مجبور کیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں