نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

پابندی کے باعث پہلے 2 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 6فیصد کمی ہوئی،ریسرچ


APP September 21, 2018
پابندی کے باعث پہلے 2 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 6فیصد کمی ہوئی،ریسرچ۔ فوٹو : فائل

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نئی گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری کی اجازت کے حکومتی فیصلے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

جے ایس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق نان فائلرز پر گاڑی خریدنے کی پابندی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں مجموعی طور پر 6فیصد کی کمی واقع ہوئی جو مالی سال 2015کے بعد سب سے زائد کمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2018 کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت میں 12فیصد جبکہ ہنڈا گاڑیوں کی فروخت میں 3فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلیے پی ٹی آئی کی حکومت نے ترمیمی بجٹ 2018 میں گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی کو ختم کر دیا ہے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور نہ صرف ہائوسنگ و تعمیرات بلکہ آٹو انڈسٹری کے شعبوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں