کورنگی سے بچے کو تھیلے میں ڈال کر اغوا کرنے والا افغانی باشندہ گرفتار
ملزم عبدالخالق 15 روز قبل افغانستان سے کراچی آیا تھا، کچرا چن رہا تھا،3 سالہ ارسلان کو تھیلے میں ڈال کر فرارہونے لگا۔
KARACHI:
زمان ٹائون پولیس نے اہل محلہ کی مدد سے کمسن بچے کو اغوا کر کے فرار ہونے والے افغانی باشندے کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرا لیا۔
زمان ٹائون کے علاقے کورنگی سیکٹر 51 سی میں پولیس نے اغوا کار عبدالخالق کو گرفتار کر کے اس کے پاس موجود تھیلے سے 3 سالہ ارسلان کو بازیاب کرلیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او انظار عالم نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالخالق 15 روز قبل افغانستان سے کراچی آیا ہے جو علاقے میں کچرا چن رہا تھا کہ اس دوران ملزم نے گلی میں کھیلنے والے بچے 3 سالہ ارسلان کو پکڑنے کے بعد بوری میں ڈال فرار ہو رہا تھا کہ کمسن ارسلان نے شور مچاتے ہوئے بوری سے باہر نکلنے کی کوشش کی جبکہ اہلخانہ اور اہل محلہ نے بھی ملزم کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جا کر اسے پکڑ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو اردو نہیں آتی اور ملزم سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مترجم افغان باشندے کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولس نے شہر سے بچوں کے اغوا کے حوالے گرفتار افغانی ملزم عبدالخالق سے تفتیش کا فیصلہ کرتے ہوئے زمان ٹائون پولیس سے مانگ لیا ہے تاکہ ملزم سے تفتیش میں اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس کا کمسن ارسلان کو اغوا کرنے کا کیا مقصد تھا۔