ابر آلود موسم ختم گرمی کی شدت آج سے بڑھ جائے گی

آج سے ابر آلو د موسم کی جگہ مطلع صاف اوردھوپ چھا ئی رہے گی،درجہ حرارت بتدریج بڑھتا رہے گا

آج سے ابر آلو د موسم کی جگہ مطلع صاف اوردھوپ چھا ئی رہے گی،درجہ حرارت بتدریج بڑھتا رہے گا۔ فوٹو: فائل

شہر کا مطلع آج (جمعہ) کو کبھی جزوی ابر آلود او رکبھی صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48گھنٹو ں کے دوران ابرآلود موسم کا گزشتہ ایک ماہ سے زائد چھانے والا سلسلہ بتدریج کم ہونے کا امکان ہے،ابر آلو د موسم کی جگہ مطلع صاف جبکہ دھوپ چھانے کا امکان ہے ،تاہم ہفتے کو مطلع مکمل صاف رہنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو درجہ حرارت میں مزید ایک سے 2 ڈگری اضافے کے بعد شہر کا پارہ 38ڈگری تک بلند ہوسکتا ہے جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 81 فیصد جبکہ دن بھر 55فیصد ریکارڈ کیا گیا سمندرکی جنو ب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 25کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں ماہ ستمبر کا اختتام جبکہ اکتوبر کا پورا مہینہ معمول کے مطابق گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 
Load Next Story