پاکستان سے ٹیسٹ سیریز آسٹریلوی ٹیم کی دبئی میں پریکٹس

29 ستمبر کو شیڈول پریکٹس میچ کے لیے پاکستان اے ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔


Muhammad Yousuf Anjum September 21, 2018
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو:فائل

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لئے دبئی پہنچنے والی آسٹریلوی ٹیم آج پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلوی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے، کینگروز کی ٹیم ٹم پین کی قیادت میں رات کو دبئی پہنچی۔ سخت گرم موسم کی وجہ سے مہمان ٹیم پریشان ہے، اس لئے طویل دورانیئے کے پریکٹس سیشنز نہیں رکھے گئے تاکہ ٹیسٹ میچ سے پہلے کرکٹرز کو فٹنس مسائل سے دور رکھا جائے۔

دورے کا باقاعدہ آغاز 29 ستمبر کو پاکستان اے کے خلاف 4 روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا۔ جس کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ ویزا اور دوسرے لاجسٹک مسائل حل ہونے اور بورڈ سربراہ کی منظوری پر کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیسٹ اسکواڈ پر بھی پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کوچ مکی آرتھر سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں،ایشیا کپ کے میچز کے بعد ان کا اعلان بھی کیا جائے گا، 29 ستمبر کو شیڈول پریکٹس میچ کے لیے پاکستان اے ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔ جب کہ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے ہوگا۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 16 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں