تاریک دور ختم پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا فواد چوہدری

سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک September 21, 2018
سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے، وزیراطلاعات ۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاریک دور ختم ہوگیا، اب سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان خطے میں میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ اور (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری سے سوال کیا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا۔

جس پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب میں کہا کہ سی پیک میں سعودی عرب کو پارٹنر بنانے کے بارے میں چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔



فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے، تاریک دور ختم ہوگیا ہے اب پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔