پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

پاکستان نے افغانستان کا دیا گیا 258 رنز کا ہدف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا


ویب ڈیسک September 21, 2018
فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے اور کپتان سرفراز محض 8 رنز بناسکے (فوٹو: فائل)

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حشمت اللہ شہیدی 97 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کپتان اصغر افغان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی۔



پاکستان کا بالنگ اٹیک نسبتاً کمزور بیٹنگ لائن کو مکمل تباہ کرنے میں ناکام رہا اور کوئی بھی بالر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، محمد نواز نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بیٹنگ

پاکستان بیٹنگ شروع ہوئی تو فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی، فخر زمان ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ امام الحق نے 80، بابر اعظم نے 66 اور حارث سہیل نے 13 رنز اسکور کیے اور کپتان سرفراز احمد محض 8 رنز بناسکے۔ چھٹی وکٹ محمد آصف کی تھی جنہوں نے 7 رنز بنائے ان کے بعد محمد نواز 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے جب کہ بیٹنگ کے لیے شعیب ملک اور حسن علی موجود تھے۔ شعیب ملک چھکا لگا کر ہدف چار بالز پر چار رنز تک لے آئے بعد ازاں چوکا لگا کر فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے 258 رنز کا ہدف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 49.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ حسن علی نے 6 اور شعیب ملک نے 51 رنز اسکور کیے دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے بالر راشد خان نے تین، مجیب الرحمان نے دو اور گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی، امام الحق رن آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |