حکومت شمالی وزیرستان آپریشن کیلئے امریکی دبائو مسترد کردے قائمہ کمیٹی دفاع

دفاعی پیداوارکے اداروں کی مالیاتی و انتظامی خودمختاری یقینی بنانیکی قرارداد منظو

دفاعی پیداوار کے اداروں کی مالیاتی و انتظامی خودمختاری یقینی بنانیکی قراردادمنظور،6 ستمبرکو شہداکی قبروں پرحاضری دینے کافیصلہ۔ فوٹو اے ایف پی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوارنے واضح کیاہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میںآپریشن کے معاملے پرکسی بھی قسم کا دبائو قبول نہ کیاجائے۔ حکومت اس بارے میںامریکاپر واضح کردے کہ کسی صورت اس حوالے سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے پاکستان نے فیصلہ کرناہے کہ اس نے قومی سلامتی کے معاملے پر کیا اقدامات اٹھانے ہیں۔

کون سی کارروائی کس وقت اورکب کرنی ہے یہ فیصلہ پاکستان نے خودکرناہے۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت دفاعی پیداوارکے اداروںکی مالیاتی وانتظامی خود مختاری کویقینی بنانے کیلیے اتفاق رائے سے قرارداد منظورکی ہے۔ کمیٹی نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری اورہیوی مکینیکل انڈسٹریزٹیکسلاکے بورڈزمیں نجی شعبے میں اراکین نامزد نہ کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے وزارت کوفوری طورپرقانونی تقاضوںکوپوراکرنے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی کاان کیمرااجلاس چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیدکی صدارت میںپارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ قائمہ کمیٹی سول اورملٹری کے اداروںکے درمیان پل کاکردارادا کرناچاہتی ہے قائمہ کمیٹی آئین و قانون کے مطابق قومی سلامتی کے اداروںکیلیے ''فرسٹ لائن آف ڈیفنس'' کاکردار ادا کرناچاہتی ہے شمالی وزیرستان کے معاملے پر پاکستان کسی قسم کی ڈکٹیشن کوقبول نہ کرے ۔ دبائوکو مستردکردیاجائے یہ بات خوش آئندہے کہ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے واضح کردیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںسب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں وہ اس معاملے پرکوئی پاکستان کو لیکچر نہ دے۔ ہم نے خود فیصلے کرنے ہیں۔

نمائندے کے مطابق مشاہد حسین سید نے کہا کہ متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایاہے کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا ریونیو سال اٹھاون کروڑ پچاس لاکھ روپے سے کم ہوکر چونتیس کروڑ روپے رہنے کاامکان ہے پاکستان اورچین کے اشتراک سے بننے والے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی جلد برآمد شروع کردی جائیگی۔ کراچی شپ یارڈزسے مصنوعات کی خریداری کیمعاملہ پر آئندہ اجلاس میں وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار اور وزارت خزانہ کے نمائندوں کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیاہے کہ چھ ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر کمیٹی اراکین شہداء کے علاقوں کا دورہ کریں گے۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کااجلاس آج جمعرات کوپھرہوگاجس میںملک میںڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے معاملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story