بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا


ویب ڈیسک September 21, 2018
بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا،فوٹو: اے ایف پی

CHARSADDA: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے اہم مقابلے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بالنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی بالرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو 173 رنز پر ڈھیر کردیا۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن معراج 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ مشرفی مرتضیٰ 26 اور محمود اللہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے رویندر جدیجا نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھمرا اور کمار کے حصے میں 3،3 وکٹیں آئیں۔

بھارت نے بنگلادیش کا 174 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا، کپتان روہت شرما 83 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، شیکھر دھون نے 40، دھونی نے 33، رائیڈو نے 13 اور کارتک نے ایک رن بنایا۔

بنگلادیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن اور روبیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔