مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو باضابطہ وزیراعلیٰ نامزد کرلیا
عوام کی خدمت کے لئے تھانہ اور پٹواری کلچر جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کو باضابطہ طور پر قائد ایوان نامزد کردیا، نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں تھانہ اورپٹواری کلچر کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رانا ثنا اللہ نے شہباز شریف کو قائد ایوان اور پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ، قراردادوں میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اللہ اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا گیا کہ عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا جبکہ ایک قرارداد کے ذریعے بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے اتحادی جماعتوں کو وزارت اعلیٰ دینے پر نواز شریف کی سوچ پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اپنی نامزدگی کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی پر وہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، کرپشن نے ملک کی معیشت کو ڈبو دیا ہے، بجلی کے بحران میں پنجاب حکومت کا کوئی قصور نہیں تھا پھر بھی قصور وار ٹھہرایا گیا، دنیا کے نقشے پر پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لئے تھانہ اور پٹواری کلچر جڑ سے اکھاڑنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا تو پانچ سال بعدعوام ہم سے جواب مانگے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ 5 برس مخالفین نے ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا، کوشش کے باوجود وفاق نے ہماری ایک نہ چلنے دی، عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے اسے سامنے رکھ کر دن رات محنت کریں گے۔