لاہور خسرہ سے متاثرہ 2 بچے جاں بحق پنجاب میں تعداد 135 ہوگئی
خسرہ سےجاں بحق ہونےوالےبچوں میں 9 سالہ رابعہ اور 4 سالہ نیاز شامل ہیں ، دونوں بچوں کا تعلق فیروز والا کے علاقے سے ہے
خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا، خسرہ نے 2 مزید بچوں کی جان لے لی، پنجاب میں تعداد 135 ہو گئی ہے۔
خسرہ کی وبا دن بدن بے قابو ہوتی جا رہی ہے ، لاہورمیں خسرہ سےجاں بحق ہونےوالےبچوں میں 9 سال کی رابعہ اور 4 سال کا نیاز شامل ہیں ، دونوں بچوں کا تعلق فیروز والا کے علاقے سے ہے ، لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 78 اور پنجاب میں 135 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں خسرہ سے 15 ہزارسےزائدبچےمتاثرہوئے جبکہ لاہورمیں یہ تعداد 4700 سےبڑھ گئی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس خسرے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔
محکمہ صحت اور پنجاب حکومت کے دعوؤں کے برعکس اسپتالوں میں خسرے کی ویکسین ناپید ہوگئی ہے۔ بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کے زائد المعیاد ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں لیکن کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔