اپنے مالک کی زبان سمجھنے والے بطخ کے بچے

کوریائی باشندے نے بطخ کے بچوں کو پالا ہے جو اب اسے اپنی ماں تصور کرکے اس کا ہر کہنا مانتے ہیں


ویب ڈیسک September 23, 2018
بطخ کے تمام بچے اس شخص کی زبان سمجھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جنوبی کوریا میں ایک شخص نے بطخ کے 21 بچوں کو اس وقت سے پالا ہے جب وہ انڈے سے برآمد ہوئے اور اب یہ بچے نہ صرف ہر جگہ اس کا تعاقب کرتے ہیں بلکہ اس کا حکم بھی مانتے ہیں۔


بطخ کے بچے جنوبی کوریا کے اس شخص کو اپنی ماں سمجھتے ہیں اور اس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہے۔ پہاڑیوں پر چلتے ہوئے سارے بچے اس کا تعاقب کرتے ہیں اور 'ماں' سمجھتے ہوئے اس کا ہر کہنا مانتے ہیں، اب اس شخص کو ' بابائے بطخ' قرار دیا گیا ہے۔



یہ بچے ہر وقت اس کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کے پیچھے چلتے رہتے ہیں۔ اگرچہ یہ شخص ان بطخوں کو قدرتی ماحول میں چھوڑنا چاہتا ہے لیکن اس سے قبل وہ ان کی تربیت کرکے اس قابل کرنا چاہتا ہے کہ وہ جنگل کے ماحول میں اپنی قوت کے بل پر زندہ رہ سکیں۔



ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی کوریا کے شہر سیئول سے باہر ایک پہاڑی علاقے میں بطخ کے بچے اس کے پیچھے چل رہے ہیں، جب وہ انہیں رکنے کو کہتا ہے تو سب رک جاتے ہیں اور جب وہ انہیں چلنے کا حکم دیتا ہے تو ساری بطخیں چل پڑتی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں