رنبیر کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ سلمان کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ پر بازی لے گئی

رنبیرکپور کی فلم’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرکے بزنس کانیا ریکارڈ بناسکتی ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک June 03, 2013
سلمان کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ نے نمائنش کے پہلے روز 18 کروڑ روپےکا بزنس کیا جب کہ رنبیر کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ نے 19کروڑ روپے اپنے نام کئے، فوٹو: فائل

رنبیرکپور کی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' سلمان خان کی فلم ''دبنگ ٹو'' پر بازی لے گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ''دبنگ ٹو'' نے نمائش کے پہلے روز 18 کروڑ روپےکا بزنس کیا جب کہ رنبیر کی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' نے 19 کروڑ روپے کا بزنس کیا،بالی ووڈ کےپنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم ''یہ جوانی ہےدیوانی'' بزنس کے تمام ریکارڈ توڑے گی جب کہ شائقین کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ''یہ جوانی ہے دیونی'' کے پہلے دن کے بزنس کو دیکھتے ہوئے یہ بات پورے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ فلم 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرکے بزنس کانیا ریکارڈ بنانے میں قائم ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں