سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب کی نظرثانی کی درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی

درخواست میں نامناسب زبان استعمال کی گئی۔ اس کےعلاوہ درخواست گزار نے بطور چیئرمین نیب درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے فصیح بخاری کی بطور چیرمین نیب تقرری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی نظرثانی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔


سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی تقرری کالعدم قرار دیئے جانے کے خلاف درخواست پر اعتراض لگائے کہ وہ درخواست کے ساتھ تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل اور دیگر دستاویزات بھی منسلک کریں،رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی لگایا کہ درخواست میں نامناسب زبان استعمال کی گئی،اس کےعلاوہ تقرری کالعدم ہونے کے باوجود درخواست گزار نے بطور چیئرمین نیب درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح الدین بخاری کی بطور چیرمین نیب تقرری کالعدم قرار دے دی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story