قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی


ویب ڈیسک September 21, 2018
قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا،فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ یومِ عاشور پر بھی نہ رک سکا،قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور اس دوران کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں یومِ عاشور پر کرفیو، کئی حریت رہنما نظربند

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران آج سملار کے علاقے میں 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا جب کہ گزشتہ شب اسی ضلع میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اہل علاقہ نے سڑکوں پر نکل کر قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔