متحدہ عرب امارات کا توقیر صادق کوایک ماہ میں ملک بدر کرنے کا حکم

توقیر صادق کو 3 جولائی سے قبل ڈی پورٹ کیا جائے، یو اے ای عدالت


ویب ڈیسک June 03, 2013
توقیر صادق کو 3 جولائی سے پہلے ڈی پورٹ کیا جائے، عدالت۔ فوٹو ایکسپریس

متحدہ عرب امارت کی عدالت نے اوگرا کے سابق چیرمین توقیر صادق کو ایک ماہ میں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ابوظہبی کی عدالت میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ایک ماہ میں ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ توقیر صادق کو 3 جولائی سے پہلے ڈی پورٹ کیا جائے، وفاقی عدالت نے پاکستان کی درخواست پر توقیر صادق کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق پر 80 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی مقدمات زیرسماعت ہیں جس میں عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔