الطاف حسین کا وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

دعاگو ہوں کہ نئی حکومت ملک کودرپیش خطرات اورچیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہو، الطاف حسین


ویب ڈیسک June 03, 2013
مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی خبریں آئی تھیں تاہم ایم کیو ایم نے اس کی تردید کردی تھی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزارت عظمیٰ کے لئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلیفون پر خطاب کے دوران الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دعاگو ہیں کہ نئی حکومت ملک کودرپیش خطرات اورچیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہو۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 23 ارکان ہیں، اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاہم ایم کیو ایم نے اس کی تردید کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |