تربت میں سلنڈر دھماکے میں 22 افراد زخمی ایف سی کا ریسکیو آپریشن

12 شدید زخمیوں کو نیوی کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 21, 2018
فوٹو : فائل

ایف سی بلوچستان نے تربت کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونے والے 22 افراد کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے ایک گھر میں گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث گھر میں موجود 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثے کے بعد ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) بلوچستان فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ 12 شدید زخمیوں کو نیوی کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔